اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، محمود اچکزئی نے عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے، وزیر دفاع

August 03, 2024

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں ان کی نمائندگی کریں گے، میں نے رات ٹی وی شو میں کہا تھا کہ میری دانست میں یہ ممکن نہیں۔