بنگلادیش میں طلبہ تحریک نے غیر معینہ مدت کیلئے عدم تعاون تحریک کی کال دیدی

August 03, 2024

فائل فوٹو

بنگلادیش میں طلبہ تحریک نے آج بھی ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اتوار سے غیر معینہ مدت کیلئے عدم تعاون تحریک کی کال دی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹہ مخالف مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

بنگلادیش میں پچھلے ہفتے ہونے والے پُرتشدد احتجاج میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے، 2 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔