جدہ کنسرٹس: آئمہ بیگ، بلال سعید کے بعد رابیکا خان بھی سعودی عرب پہنچ گئیں

August 03, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف فنکار، گلوکارہ آئمہ بیگ، گلوکار بلال سعید کے بعد انٹرنیٹ کی معروف شخصیت رابیکا خان بھی جدہ پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور بلال سعید آج کل سعودی عرب کے شہر جدہ میں ’جدہ سیزن‘ کے لیے موجود ہیں۔

گزشتہ روز رابیکا خان بھی جدہ روانہ ہوئی تھیں، روانگی کے دوران کی رابیکا خان نے تصویریں بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔


رابیکا خان نے سعودی عرب میں خود کو ملنے والے شاہانہ پروٹوکول کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں میوزیکل کنسرٹس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں بھارتی گلوکاروں کے بعد 2 اگست کی شب کو پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مداحوں کے لہو کو گرمایا۔


2 اگست کی شب اس میوزیکل کنسرٹ نائٹ کی میزبانی معروف ٹک ٹاکر وہ یوٹیوبر رابیکا خان کی تھی۔

اس سلسلے میں ’جدہ سیزن‘ کے انسٹاگرام پیج پر گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ کی ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں۔


گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیرونِ ملک جانے اور عمرے کی ادائیگی کا ذکر کیا تھا۔

آئمہ بیگ بذریعہ جہاز پہلے دبئی اور بعد ازاں جدہ پہنچی تھیں جہاں انہوں نے 2 اگست کی رات اپنے فن کا مظاہر کیا تھا، اب گلوکارہ جَلد ہی عمرہ کی ادائیگی کا ارادہ رکھتی ہیں۔