ارینج میرج کروں گی، پیار محبت کے چکر میں بہت کباڑہ ہوتا ہے: انمول بلوچ

August 03, 2024

اپنے کیرئیر کا آغاز ’جھوٹ‘ سے کرنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ شادی جب بھی کروں گی، اریج کروں گی لیکن جس سے بھی شادی ہوگی اس سے پہلے چند ملاقاتیں بھی ضرور کروں گی تاکہ وہ شخص مجھے پسند آجائے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی فیشن میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں شادی ضرور کرنا چاہتی ہوں جب ایک حلال چیز دی ہوئی ہے تو حرام کی جانب کیوں جاؤں، اس لیے شادی تو کروں گی لیکن اریج میرج کروں گی مگر شادی سے پہلے ہونے والا شوہر مجھے پسند آنا چاہئے اس لیے اس شخص سے پہلے چند ملاقاتیں بھی ضرور کروں گی تاکہ مجھے اس سے محبت ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے محبت کے طویل عرصے کے تعلقات پر یقین نہیں ہے، ان سے ڈر لگتا ہے، ان سے جذبات کا بہت کباڑہ ہوتا ہےاس لیے میں براہ راست شادی کروں گی لیکن کسی انجان شخص سے نہیں کروں گی چاہے وہ کتنا ہی سیٹل کیوں نہ ہو۔

دورانانٹویو ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ شادی سے پہلے اور بعد میں بھی اپنے آپ کو مالی اعتبار سے مستحکم رکھیں تاکہ کسی کا ظلم و جبر صرف اس لیے برداشت نہ کرنا پڑے کیونکہ وہ آپ کو بنیادی چیزیں مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں گھریلو خواتین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں بنھانا چاہتی ہیں وہ بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ مالی طور پر مستحکم ہوں کیونکہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے والدین یا بہن بھائی کون ہے ان کے پاس کیا کچھ ہے۔

اداکارہ کے مطابق شادی کے بندھن میں عزت، احترام سب سے پہلے ہونا چاہئے اس کے بعد دوسری چیزیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے۔ انہوں نے ماضی میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک جھوٹ سے کیا تھا۔

ن کے مطابق انہوں نے فیس بک پر اپنی آئی ڈی میں اپنا تعارف اداکارہ کے طور پر لکھا اور ساتھ ہی ایک پیاری سی تصویر بھی لگائی، جس کے ایک ماہ بعد ایک ڈائریکٹر نے فون کرکے ڈرامے کی پیشکش کی۔