معروف تُرک شیف براک ازدمیر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

August 03, 2024

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ترکیے کی معروف انٹرنیٹ شخصیت و شیف براک ازدمیر طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل ہو گئے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام پر 53.6 ملین فالوورز رکھنے والے براک نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں براک ازدمیر کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

معروف شیف ویڈیو میں ناصرف انتہائی کمزور نظر آ رہے ہیں بلکہ اُن کے چہرے پر بیماری کے سبب اداسی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔


ہمیشہ ہنسنے مسکرانے کی عادت رکھنے والے شیف، براک اپنا ہاتھ کیمرے میں ہلا رہے ہیں اور خود کو لگنے والی آئی وی بھی دکھا رہے ہیں۔

براک نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’نظرِ بد، شب بخیر، سب کو شب بخیر، میں آپ سب سے پیار کرتا ہوں۔‘

براک ازدمیر کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح اپنے پسندیدہ شیف، معروف شخصیت کی جَلد صحتیابی کے لیے دعا گو نظر آ رہے ہیں۔