مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی ن لیگ کے رہنماؤں کا صرف خواب ہی رہ گیا ہے۔
ایک بیان میںبیٹرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف وفاقی حکومت کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما شکست تسلیم کر کے قوم سے معافی مانگیں اور فوری استعفیٰ دیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کا واحد حل ن لیگ حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات ہیں۔