اجے دیوگن اور تبو کی فلم پہلے دن زیادہ پیسے کمانے میں ناکام

August 03, 2024

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی فلم باکس آفس پر پہلے دن پیسے کمانے میں سست روی کا شکار دکھائی دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم اوروں میں کہاں دم تھا پہلے فلم باکس آفس پر 2 کروڑ روپے کما سکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر فلم کی پروموشن بھی کی تھی جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں فلم کے بزنس کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم 2 نوجوان محبت کرنے والوں کی کہانی ہے جو الگ ہو جاتے ہیں اور پھر کئی سالوں بعد ملتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اگلی فلم ’سنگھم اگین‘ میں رنویر سنگھ، اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔