کشمور میں فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی، بیٹا جاں بحق

August 03, 2024

فائل فوٹو

کشمور میں پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کشمور کے شاہی بازار میں پولیس اہلکار لکھمیر اپنے بیٹے دیوان کے ساتھ موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس اہلکار کا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

دوسری جانب پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے پر تشدد کے واقعے کی وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پر حملے اور اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔