بھارتی کلاسیکی رقاصہ یامنی کرشنامورتی چل بسیں

August 03, 2024

فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی کلاسیکی رقاصہ یامنی کرشنامورتی 84 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یامنی کرشنامورتی کے منیجر اور سیکرٹری گنیش نے میڈیا کو بتایا کہ یامنی کرشنامورتی طویل عرصے سے بیمار تھیں اور 7 ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

گنیش کا کہنا ہے کہ یامنی کرشنامورتی کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

یامنی کرشنامورتی کو پدما وبھوشن اور پدما بھوشن سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔