قومی اسمبلی رکنیت معاملہ: بیرسٹر گوہر نے شیر افضل سے وقت مانگ لیا

August 03, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی رکنیت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کےلیے بیرسٹر گوہر سے وقت مانگ لیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سے شیر افضل مروت کا رابطہ ہوا ہے، جس میں انہوں نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔

ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل نے پارٹی رکنیت کے ساتھ قومی اسمبلی کی رکنیت سے خود استعفیٰ دینے کی پیشکش کردی۔

بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی رکنیت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کےلیے وقت مانگ لیا اور کہا کہ اہم فیصلوں پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری سمجھتا ہوں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اپنا اتھارٹی لیٹر بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے جب چاہیں میرا استعفیٰ قبول کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے یہ بھی مطالبہ کیا پارٹی رہنماؤں کو میرے خلاف بیانات سے روکیں۔