پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کا نام کتنے فیصد لوگ جانتے ہیں؟ سروے سامنے آ گیا

August 03, 2024

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کا نام کتنے فیصد لوگ جانتے ہیں؟ گیلپ سروے نے نیا سروے جاری کردیا۔

گیلپ پاکستان کے سوال موجودہ وزیر اعظم کا نام کیا ہے؟ کے جواب میں 65 فیصد پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے نام سے آگاہ نظر آئے، انہوں نے بالکل درست نام بتایا۔

سروے میں 20 فیصد پاکستانیوں نے غلط جواب دیا اور غلط نام بتاتے رہے، 14 فیصد نے نام سے لاعلمی کا اظہار کیا اور وزیراعظم کا نام نہ جاننے کا کہا۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں وزیر اعظم کا نام درست بتانے والوں میں مردوں کی اکثریت تھی، جن کی شرح 71 فیصد دکھائی دی، خواتین میں 61 فیصد نے درست نام لیا۔

دیہی علاقو ں کے مقابلے میں شہروں میں وزیر اعظم کے نام سے زیادہ پاکستانی آگاہ ہیں، دیہات میں 63 فیصد، شہروں میں 72 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام صحیح بتایا۔