کروڑوں روپے کی مشتبہ ادویات، مشینری اور دیگر آلات برآمد

August 04, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی مشتبہ ادویات، مشینری اور دیگر آلات برآمد کر لیے۔ایف آئی اے کے مطابق رہائشی احاطےمیں قائم ادویات سازفیکٹری میں جعلی ادویات کی تیاری اورپیکنگ ہو رہی تھی۔مذکورہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات برآمد کر لی گئیں۔چھاپے کے دوران اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی جن کو پیک کیا جا رہا تھا۔حکام کے مطابق فیکٹری کے مالک سید زیاد اور دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے مطابق ادویات مختف شہروں میں سپلائی کی جا رہی تھی۔کارروائی میں ادویات کی پیکنگ کے لئے زیر استعمال آلات اور مشینری،بڑی تعداد مین پاوڈر اور لیکویڈ مکسنگ مشینین، پیکنگ مشینیں، پرنٹنگ مشینیں برآمد کی گئیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔