9 ہزار سولر سسٹم کا آرڈر دیدیا، 300 یونٹس سے کم والوں کو دینگے، گورنر سندھ

August 04, 2024

کراچی ( نیوز ڈیسک) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس سے 24 گھنٹے مستحقین میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کرنے جارہے ہیں، انشاءاللہ20لاکھ سے زائد مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، پہلے مرحلے میں 9ہزار سولر سسٹم کا آرڈر دے دیا ہے ، سولر سسٹم 300 یونٹس سے کم استعمال کرنے والوں کو دیئے جائیں گے ، میڈیا ہمارے اس کارخیر میں شامل ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں مستحقین میں راشن بیگز کی تقسیم کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اب تک 6 لاکھ 90 سے زائد مستحق افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے جاچکے ہیں اور آج تک تقریباً 30 لاکھ سے زائد افراد گورنر ہاؤس آچکے ہیں ۔