سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالب علم کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل

August 04, 2024

احمد نواز: فوٹو فیس بک

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کر لی۔

واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے احمد نواز بینظیر بھٹو کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جو آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر بھی بنے ہیں۔

احمد نواز کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے پر بہت خوشی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بعد دوسرا پاکستانی ہوں جو آکسفورڈ یونین کا صدر بنا۔