مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، جاپان کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

August 05, 2024

فائل فوٹو

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث جاپان نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ نے ٹریول الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو لبنان چھوڑنے پر زور دیا ہے۔

جاپانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر شہری لبنان سے نکل جائیں۔

اس سے قبل امریکا، برطانیہ، سوئیڈن اور اردن نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکلنے کی ہدایت کی تھی۔