بنگلادیش میں ہوئی پیشرفت کیلئے بنگلادیش ٹی وی چینلز کو دیکھ رہے ہیں، ہائی کمشنر بنگلادیش

August 05, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد میں بنگلادیش کے ہائی کمشنر روح العالم نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں ہوئی پیشرفت کے لیے بنگلادیش ٹی وی چینلز کو دیکھ رہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےروح العالم نے کہا کہ بنگلادیش کے ہائی کمیشن اور ڈھاکہ کے درمیان رابطے میں مشکلات ہیں۔

واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے آرمی چیف نے وزیرِ اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

یاد رہے کہ بنگلادیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف ایک ماہ سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ ہے، ریلوے سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل اور گارمنٹ فیکٹریاں بھی بند ہیں۔