کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان فرنٹ لائن پر کھڑا ہے: خواجہ آصف

August 05, 2024

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف---فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ کشمیر یومِ استحصال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہمحمد آصف نے کہا ہے کہ 5 اگست کا ایکٹ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے نہ ہوگا، کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان فرنٹ لائن پر کھڑا ہے۔

محمد آصف نے کہا ہے کہ 5 اگست کا ایکٹ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے نہ ہوگا بھارت یاد رکھے کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول میں مدد کرتا رہے گا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیری عوام پر جاری مظالم روکنے کے اقدامات کرے،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کا حامی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے غیر قانونی ایکٹ کو ہٹا کر کشمیر کی پرانی حیثیت کے مطابق بحال کیا جائے۔