شیخ حسینہ واجد کی بھارت کے اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقات متوقع

August 05, 2024

---فائل فوٹو

سابقہ بنگلادیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی بھارت کے اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق شیخ حسینہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارتی شہر اگرتلہ پہنچی، بعد ازاں وہ بھارتی دارالحکومت دلی کی جانب روانہ ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی فوج کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ حسینہ لندن روانہ ہوں گی۔

بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں شیخ حسینہ کے طیارے کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کے مقامی میڈیا کے مطابق وزیرِ داخلہ اسد الزماں خان کمال نے کہا ہے کہشیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے، فوج عارضی طور پر ملک کا کنٹرول سنبھال لے گی۔