مشرق وسطیٰ میں فریقین کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، بلنکن

August 06, 2024

فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال نازک ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کررہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں، یہ بہت اہم ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ تمام فریق کسی معاہدے پر پہنچنے کے راستے تلاش کریں، فریقین کو تاخیر یا ناں کہنے کی وجہ نہیں ڈھونڈنی چاہیے۔