پیرس اولمپکس، چین گولڈ 21، چاندی 17 اور کانسی کے 14 تمغوں کیساتھ سرفہرست

August 06, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیرس اولمپکس میں چین سونے کے21چاندی کے17اور کانسی کے 14تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔امریکا کے مجموعی میڈلز75ہوگئے ہیں جس میں سونےکے19چاندی کے29کانسی کے27تمغے ہیں۔پیر کو اٹلی نے شوٹنگ اسکیٹ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔امریکا نے سلور اور چین نے برانز میڈل حاصل کیا۔برازیل کی رابیکا اینڈریڈ نے ویمن فلور ایکسرسائز میں گولڈ میڈل جیتا۔امریکا کی سیمون بائلز سلور اور رومانیہ کی اینا باربوسو نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ملائیشیا نے بیڈمنٹن مینز سنگلز میں کانسی کامیڈل جیت لیا۔ملائیشیا کے ژیجیا لی نے بھارت کے لکشیا سین کو 1-2 گیمزسے ہراکر برانزمیڈل جیتا۔چین نے شوٹنگ کے اسکیٹ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیت لیا۔جاپان کے اوکا شینو سوکے نے جمناسٹک مینز ہوریزنٹل بار میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویمن آرٹسٹک جمناسٹک بیلنس بیم میں اٹلی کی الیس ڈاماٹو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔چین کی یاقن ژاو سلور اور اٹلی کی ایسپوسیٹو منیلا نےکانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔خواتین بیڈ منٹن میں جنوبی کوریانے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔بیڈمنٹن ویمنز سنگلز میں ینگ آن سے نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔چین کی ہی بنگ جیاؤ نے سلورمیڈل حاصل کیا۔جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے چین کی بنگ جیاو کو شکست دیکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔این سی ینگ نے بنگ جیاو کو 13-21 اور 16-21 سے شکست دی۔آسٹریلیا کی نوئیمی فاکس نے کینوئی سلالم ویمن کیاک کراس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔فرانس کی انجیلے ہگ نے سلور اور برطانیہ کی کمبرلے ووڈز نے کانسی کامیڈل حاصل کیا۔مینزکینوئی سلالم کیاک کراس میں نیوزی لینڈ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کے بوچر فن نے مینزکینوئی سلالم کیاک کراس میں سونے کا تمغہ جیتا۔برطانیہ کے جوزف کلارک سلور اور جرمنی کے نوا ہیگی نے برانزمیڈل اپنے نام کیا۔