اسٹاک مارکیٹ، مندی کی بڑی لہر، 1141 پوائنٹس کم

August 06, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، عالمی اور علاقائی صورتحال کے باعث فروخت کے شدید دباو سے مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر، تمام اہم سیکٹرز میں فروخت بڑھنے سےکے ایس ای100انڈیکس میں1141پوائنٹس کی کمی 78ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی،59.04 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں103ارب 77کروڑ 73لاکھ روپے کی بڑی کمی، تاہم کاروباری حجم 13.01فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اگرچہ ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا ،عالمی مارکیٹوں کی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروںکا ابتدائی وقت میں رویہ بڑا محتاط تھا لیکن دوپہر کے وقت علاقائی ممالک کی خبروں سے اچانک تمام اہم سیکٹرز میں فروخت کا دباو بڑھ گیا ، سب سے زیادہ فروخت کا رحجان آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹرز میں دیکھنے میں آیا ،اور ایک موقع پر 100انڈیکس1282 پوائنٹس کی کمی سے 78 کے بعد 77 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1141.50 پوائنٹس کی کمی سے 78225.98 پوائنٹس سے کم ہو کر 77084.49 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔