سندھ میں رواں برس کاروکاری کے 76 واقعات رپورٹ

August 06, 2024

کراچی( ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )سندھ میں رواں برس کاروکاری کے76واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ،کاروکاری کے سب سے زیادہ واقعات لاڑکانہ رینج میں رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کاروکاری کے واقعات رکنے میں نہیں آ رہے۔رواب برس31جولائی تک سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروکاری کے76واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کاروکاری کے سب سے زیادہ واقعات لاڑکانہ رینج میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 37ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کارکاری کے 22واقعات سکھر رینج میں رپورٹ ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق شہید بے نظیر آباد رینج میں 8 ، حیدرآباد رینج میں 7 اور کراچی رینج میں کاروکاری کے 2واقعات رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کاروکاری کے سب سے زیادہ واقعات ماہ جون میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 16ہے ،جولائی میں 15، اپریل میں 14، مئی میں 12، جنوری میں 7، مارچ میں 7اور ماہ فروری میں کاروکاری کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے۔