کاملا ہیریس نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کل کریں گی

August 06, 2024

فائل فوٹو

امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیریس نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کل ریاست پنسلوینیا میں کریں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کاملا ہیریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فاکس نیوز پر مباحثے کی پیش کش رد کردی ہے۔

کاملا نے مباحثے کی پیشکش ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کے بعد رد کی۔