توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

August 06, 2024

فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت سے چین کے دورے پر جا رہا ہوں۔

فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیس 2 سال سے زیر التوا ہے، آپ جواب جمع کرائیں۔

فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔