خواتین فٹبال، نقیہ علی کی ڈبل ہیٹ ٹرک

August 07, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ کراچی سٹی ایف سی نے دیا ایف سی کو 16-0 سے شکست دی۔ نقیہ علی نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےڈبل ہیٹ ٹر ک کی۔ دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ ایف سی نے جافا ڈبلیو ایف سی کو 6-0 سے شکست دی۔