کملا ہیرس کا ٹم والز کو نائب صدارتی امیدوار چننے کا اعلان

August 07, 2024

فائل فوٹو

امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے فلاڈلفیا ریلی میں اعلان کیا ہے کہ منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نائب صدارتی امیدوار ہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ کیمپئن ٹیم نے منیسوٹا گورنر ٹم والز کے بطور ڈیمو کریٹک نائب صدارتی امیدوار انتخاب پر تنقید کی تھی۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کی کیمپئن ٹیم نےٹم والزکو بائیں بازو کا انتہاپسند قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کے مطابق ٹم والز لوگوں کو اپنی حقیقت نہیں بتائیں گے تو ہم بتا دیں گے۔

انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس کی طرح ٹم والز بھی خطرناک لبرل انتہاپسند ہیں۔