عدم شواہد پر عزیر بلوچ اور ماما بری

August 07, 2024

فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی نےرحمٰن ڈکیت پولیس مقابلے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

سرغنہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے عدم شواہد پر عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کر دیا۔

عزیر بلوچ کےوکیل نے کہا کہ عزیر بلوچ کے خلاف پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں، پراسیکیوشن کے گواہان کے بیان میں تضاد ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف 2009ء میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،عزیر بلوچ کے خلاف 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

وکیل نے کہا کہ عزیر بلوچ اب تک 39 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔