شیخ مجیب کا مجسمہ گرنے پر پی ٹی آئی نے بیانیہ بدل لیا، عطا تارڑ

August 07, 2024

عطا تارڑ : فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینے والے بانی پی ٹی آئی کی پارٹی نے ایک مجسمہ گرنے پر بیانیہ بدل لیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو قرار دیا۔ اپنا موازنہ شیخ مجیب سے کیا، جب ڈھاکا میں مجیب کے مجسمے گرے تو کوئی اور بات کی جارہی ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ مجیب کے مجسمے گرے تو کوئی اور بات کی جا رہی ہے، اب کہیں نا کہ شیخ مجیب ہیرو ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت بنگلادیش کے عوام کے ساتھ ہے، ان کا باہر نکلنا سراہے جانے کے قابل ہے، بنگلادیش کے عوام نے جس جدوجہد اور جس عزم کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل بیرسٹر گوہر نے شہباز شریف کو حسینہ واجد سے عبرت لینے تک کا مشورہ دے دیا، کیا شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینے والی ویڈیوز پی ٹی آئی کے ہینڈلز سے شیئر نہیں کی گئیں؟