سڑکیں ایک سال کے اندر ٹوٹنے پر ’کلک‘سے رپورٹ طلب

August 08, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بنائی جانے والی سڑکیں ایک سال کے اندر ٹوٹنے پرحکومت سندھ کے ماتحت ادارے کلک سے رپورٹ طلب کر لی‘ محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی نے شہر کی سڑکوں کی ابتر صورتحال پرسندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے ادارے “کلک” کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو مراسلہ جاری کر کے کہا ہے کہ کراچی کو بہتر بنانے والے منصوبے کلک کےتحت گزشتہ اور رواںسال جن سڑکوں کی مرمت اورانہیں بہتر کیا گیاتھا دوبارہ ان کی حالت بہت خراب ہے‘ ان سڑکوں پر شہریوں کو دشواریوں کا سامنا رہا‘فہرست میں سڑکوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہےمیئرکراچی نے پی ڈی کلک سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی ہے‘ خط میں کہا گیا کہ کنسلٹنٹ کو بمعہ کے ایم سی فیلڈ اسٹاف کے دورہ اور معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کی جائے۔