گڈاپ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن کے مابین مویشیوں کے ٹیکس وصولی کا تنازع حل نہ ہوسکا

August 08, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈاپ اور ابراہیم حیدری ٹائون کے مابین مویشیوں کے ٹیکس وصولی کا تنازع،کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن سعید غنی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و سیکرٹری کمیشن سید خالد حیدر شاہ، ارکان عبدالرحیم سومرو، وسیم احمد ارسانی، علی احمد بلوچ سیکرٹری قانون، ڈی جی کمیشن ابوبکر مدنی، ٹاؤن چیئرمین ابراہیم حیدری ٹاؤن نذیر بلوچ، میونسپل کمیشنر اور میونسپل کمیشنر گڈاپ احمد یار، حاجی شریف شیخ و دیگر بھی موجود تھے، اجلاس میں گڈاپ اور ابراہیم حیدری ٹائون کے مابین مویشیوں کے ٹیکس کی وصولی کے تنازع کے حل کے حوالے سے دونوں ٹائونز کے زمہ داران نے اپنے اپنے موقف کو سامنے رکھا۔