کراچی فائرنگ:وزیر اعظم ،وزیر داخلہ کااظہار مذمت

July 26, 2016

وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں سیکیورٹی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نے افسوس ناک واقعے پر کہا کہ دہشت گردوں کو کراچی کے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے،ان امن دشمنوں کا ہرصورت قلعہ قمع کیا جائے گا۔ایسے واقعات دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔