وزیراعظم کی پاکستانی طالبعلم کے علاج کی منظوری

July 28, 2016

وزیراعظم نواز شریف نے انڈونیشیا میں زیرعلاج پاکستانی طالب علم کاعلاج کروانے کی منظوری دے دی. تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والا طالب علم انیس اسکالر شپ پر انڈونیشیا گیا ہوا ہے۔

طالب علم انیس کےذمے انڈونیشیا کے اسپتال کے12 لاکھ روپے واجب ال ادا ہیں، انیس احمد کے علاج کے خرچے میں روزانہ 13ہزار روپے اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے انیس کے ذمے 26ہزار ڈالرز کا بل بھی ادا کرنے کی منظوری دی۔ انہوں نے جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کو انیس کی مدد کرنے کی ہدایات کیں۔