وزیر اعظم اولمپکس دستے کی این او سی پر آج دستخط کر دیں گے، پرویز رشید

July 30, 2016

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ریو اولمپکس میں شرکت کےلیے پاکستانی دستے کی روانگی کے این او سی پر آج دستخط کر دیں گے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ جیو نیوز کی جانب سے معاملے کی نشاندہی پر انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے بات کیہے۔

وزیر اعظم دستے کی روانگی کےلیے آج این او سی پر دستخط کریں گے اور آج ہی کھلاڑیوں کی روانگی کےلیے این ا و سی جاری کر دیا جائے گا۔