گجرات: برساتے نالے میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

July 30, 2016

گجرات کے نواحی علاقے تانڈا کے قریب برساتی نالے میں 4بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ،چاروں بچوں کی لاشوں کو نکال لیاگیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے نالے میں نہا رہے تھے ۔ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔