ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غداری کا الزام ،بھارت میں اپنے دفاتر بند کردیئے

August 18, 2016

کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی آواز بھارت میں اٹھانا ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جرم بن گیا، غداری کے الزامات لگائے جانے کے بعد عالمی تنظیم نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کردیئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف آواز کیوں بلند کی ؟ مودی سرکار نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غداری اور بغاوت پراکسانے کے الزامات لگا دیئے ۔

ایمنسٹی نےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم پرایک سیمنار کیا۔ بھارتی پولیس کاالزام ہے کہ اس سیمینار کے دوران بھارتی ریاست کےخلاف نعرے لگائے گئے۔

ایمنسٹی نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے کہ بنگلور کے سیمینار میں کچھ لوگوں نےکشمیرکی آزادی کےلیےنعرےلگائےتھے۔

ترجمان دفتر خا رجہپاکستان نے بھارت کی جانب سے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر بغاوت کاالزام لگائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔