بلوچستان : آوران کے بازار میں دھماکا، 6 افراد زخمی

August 24, 2016

ضلع آواران میں بم دھماکے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کےبعد بازار میں افراتفری پھیل گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا آواران کے مرکزی بازار میں ہوا ، زخمیوں کو آواران کےمقامی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر تعین نہیں کیاجاسکاتاہم اس حوالے سےتحقیقات جاری ہیں۔