بھارت :کرائے کی کوکھ پر پابندی کا مسودہ قانون تیار

August 26, 2016

بھارتی حکومت نے کرائے کی کوکھ کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کے لیے تیار کیا گیا، مسودہ قانون عوام کے سامنے پیش کر دیا ۔

بھارتی پارلیمنٹ نے یہ قانون منظور کر لیا تو ایسے افراد پر کرائے کی ماں کے ذریعے بچے حاصل کرنے پر پابندی ہو گی، جن کے پاس بھارتی پاسپورٹ نہیں ہو گا۔

ہم جنس پرستوں یا تنہا والدین پر بھی بچوں کے حصول پر پابندی ہو گی۔ صرف بانجھ جوڑوں کو شادی کے 5 سال بعد کسی دوسری خاتون کے ذریعے بچے کے حصول کا حق ہو گا اور اس کے لیے وہ صرف کسی قریبی رشتے دار سے ہی رابطہ کر سکتے ہیں۔