کراچی: بارش کے بعد مویشی منڈی میں پانی اور کیچڑ

August 28, 2016

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی کے بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے بھی مشکلات بڑھ گئیں۔

بارش کا پانی شہر سے تو نکل گیا، لیکن سپر ہائی مویشی منڈی کے بیوپاریوں کے لئے مشکلات بڑھ گئیں، منڈی میں جگہ جگہ پانی اور کیچڑ جمع ہوگیا ہے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں جانور بیمار ہورہے ہیں منڈی میں اسپرے کرایا جائے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد کیچڑ کی وجہ سے منڈی میں چلنا مشکل ہوگیا ہے ۔

تعطیل ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد مویشی منڈی کا رخ کررہی ہے مگر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو پانی کی نکاسی اور اسپرے کرکے جانوروں کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کے انتظامات کرے۔