یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

August 29, 2016

ملک بھر میں یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات چار روپے 50پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرول دوروپے60پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 46پیسے ،مٹی کا تیل تین روپے ،لائٹ ڈیزل دوروپے 80پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں چار روپے 50پیسے تک کی کمی کا امکان ہے ۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ وز یر اعظم نوازشر یف ہی کریں گے ۔