حمص :سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان عارضی جنگ بندی

August 29, 2016

شام کے مغربی شہر حمص کے محصور علاقوں میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان اڑتالیس گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کی ڈیل طے پاگئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ ڈیل حمص میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقہ الوعر میں طے پائی ہے جو گزشتہ آٹھ ماہ سے سرکاری فوج کے محاصرے میں ہے۔

اتوار کے روز سرکاری فوج نے 12 فضائی کئے تھے۔ جو گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے بڑی کاروائی بتائی جارہی ہے۔ اس بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔