2018ء تک 10ہزار ، دس سال میں 30ہزار میگا واٹ بجلی ملے گی ، نواز شریف

August 30, 2016

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اُبھرتی معیشت ہے، ملک کا جی ڈی پی آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے ، بجلی کے منصوبوں پر 35؍ ارب ڈالر خرچ کئے ، 2018ء تک 10؍ ہزار چار سو میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہوں گے جبکہ آئندہ دس برسوں میں 30؍ ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دگنا ہوگئے ۔ پیر کو سی کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اپنے قدرتی وسائل کے باعث پا کستان ایک ایمرجنگ اکا نومی ہے ۔ ملک کا جی ڈی پی پچھلے آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اسٹاک مارکیٹ بہترین پر فارم کر رہی ہے۔زر مبا دلہ کے ذ خائر دو گنا ہو چکے ہیں۔سکیو ر ٹی کی صو رتحال بہتر ہو چکی ہے۔ سی پیک 46؍ ارب ڈ الر مالیت کا منصوبہ ہےلیکن اس کے حقیقی اثرات کہیں زیادہ اور دور رس ہوں گے۔ اس پر اجیکٹ سے نہ صرف پاکستان میں انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ ہو گی بلکہ اس سے ہمارے لو گوں کو نئی ٹیکنالوجی سے آگاہی ملے گی ان کی معلو مات میں اضافہ ہوگا۔ سی پیک سے نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان زمینی را بطے استوار ہوں گے بلکہ پا کستان کا ا پنا ٹرانسپورٹ اور بار برداری کا نظام بہتر ہوگا۔ ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کرنے اور ریل انفرااسٹرکچر کی بہتری پر دس ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ 10400؍ میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر 35؍ ارب ڈ الر خرچ کئے جا ئیں گے، پراجیکٹ سے پا کستان کے تمام علاقوں کو فا ئدہ پہنچے گا۔ گلگت بلتستان ،خیبر پختو نخوا اور بلو چستان کے پسماندہ علا قوں کو بھی فا ئدہ پہنچے گا۔ توانائی کے بیشتر منصوبے 2018ء تک مکمل ہو جائیں گے جن سے دس ہزار چار سو میگا واٹ بجلی ملے گی جس سے ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی،دس سال میں تیس ہزار میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبے مکمل کئے جا ئیں گے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک میں سے گوادر ایک ہیرے جیسا پراجیکٹ ہے۔اس کی بجلی مقامی طور پر پیدا کی جا ئے گی۔اس کے ریل ،سڑک اور فضائی لنک مثا لی ہوں گے ۔ یہ ایک ماڈل سٹی ہو گا۔گوادر میںبین الاقوامی ایئرپورٹ دسمبر 2017 تک آپریشنل ہوجائیگا ٗ ہمارا ترقی کا ویژن علاقائی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ اس سے نہ صرف علاقائی ربط پیدا ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشترکہ مقاصد کیلئےمل کر کام کر نا ہے۔ پا کستان تجارت کی دنیا میں واپس آ گیا ہے۔ اور دنیا سے تجارت کرناچاہتا ہے، چین پاکستان میں ایکسپریس وے کی تعمیرمیں بھی سرمایہ کاری کررہا ہے، ایکسپریس وے نیشنل ہائی وے سے منسلک ہوگا۔ہم پاک چین تعلقات کو نئی بلند یوں تک لے کر جائیں گے۔