پاپ اسٹارکرس براؤن خاتون پر حملے کے الزام میں گرفتار

August 31, 2016

ہالی ووڈ پاپ اسٹار کرس براؤن کو خاتون پر مسلح حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس انیجلس میں خاتون نے پولیس کو کال کرکے کرس براؤن کے خلاف شکایت کی کہ انہوں نے خاتون پر مسلح حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نےکرس براؤن کے گھر کا کئی گھنٹےتک محاصرہ کر کے سرچ آپریشن بھی کیا۔

امریکی گوکار کرس براؤن اپنے گانوں کے علاوہ لوگوں سے الجھنے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی شہرت ان کی گرفتاری کا باعث بنی۔