ایم کیو ایم کا اپنے ہی بانی کیخلاف قرارداد لانےکا فیصلہ

August 31, 2016

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے بانی کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے مذمتی قرارداد کل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرارداد متحدہ قومی موومنٹ کے تمام ارکان اسمبلی کی طرف سے جمع کرائی جائے گی جس میں ایم کیوایم کے بانی کے پاکستان مخالف بیان کی سخت مذمت کی جائے گی۔

قرارداد کے متن میں کہا جائے گا کہ ایم کیوایم کے تمام ارکان پاکستانی ہیں اور وطن سے محبت کرتے ہیں، اس سے پہلے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف بھی قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کرچکی ہیں۔