شمالی کوریا کی امریکا کو دھمکی

September 24, 2016

پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا نے امریکی طیارے جنوبی کوریا بھیجنے اور دیگر حالیہ فوجی اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ جمعہ کو عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کورین فوج کے جنرل اسٹاف کے ترجما ن نے کہا ہے کہ مذکورہ بالا اقدامات شمالی کوریا کے خلاف جنگی اشتعال انگیزی ہے، انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ان اشتعال انگیزیوں نے کوریائی جزیرے کو ناقابل کنٹرول اور ناقابل واپسی ایٹمی جنگ چھڑنے کے مرحلہ کی طرف دھکیل دیا ہے ۔ شمالی کوریاکے سرکاری خبر رساں ادارے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی وار ہیڈ جنوبی کوریا کو مکمل طور پر تباہ و برباد کر دیں گے ۔ شمالی کوریا نے متنبہ کیا ہے کہ امریکاکے جنوبی کوریا آنے والے بی 1بی بمبار جہاز وں کے شمالی کو ریائی حدود میں داخلہ کی صورت میں پیانگ یانگ فوری جوابی کارروائی کرے گا۔