حضرت شیخ صدرالدین عارفؒ کے728ویں سالانہ عرس کی تقریب کل ہوگی

September 24, 2016

ملتان (سٹاف رپورٹر)شیخ الاسلام حضرت غوث بہاء الدین زکریا ملتانی ؒ کے فرزند، حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے والد اور درگاہ غوثیہ سہروردیہ کے پہلے سجادہ نشین شیخ الاسلام حضرت شیخ صدرالدین عارفؒ کے728ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں تقریب 25ستمبر کل بروز اتوار کو5بجے شام درگاہ عالیہ واقع قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں منعقد ہوگی، تقریب کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کریں گے، عرسمیں سندھ سے بھی زائرین شرکت کریں گے، واضح رہے کہ حضرت شیخ صدرالدین عارفؒ کے عرس کی تقریب پہلی بار منعقد ہو رہی ہے، قبل ازیں عرس کی تقریب 26 ستمبر کو منعقد کرنے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر مخدوم شاہ محمود حسین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اب یہ تقریب ایک روز قبل کل بروز اتوار ہو گی۔