کراچی :سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

September 24, 2016

کراچی میں ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر،لیا،کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کی۔

ملزم پر لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے اور اسے بلیک میل کرنے کا الزام ہے، ایف ائی اے ترجمان کے مطابق کارروائی لڑکی کے والد کی شکایت پر کی گئی، ملزم عاصم ولد سہیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔