جوہری تجربات پر پابندی کا معاہدہ، سلامتی کونسل کی قرار داد منظور

September 24, 2016

جامع جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے کے فوری نفاذ کیلئے سلامتی کونسل نے قرار داد منظور کر لی،20 سال قبل عالمی برادری نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر پابندی کیلئے معاہدے کی منظوری دی تھی۔

معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کے تجربات کرنے کی پابندی ہے،20 برس قبل 24 ستمبر کو ہی بین الاقوامی برادری نے اس معاہدے کی منظور ی دی تھی۔

معاہدے کا مقصد عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کے تجربات اور دیگر دھماکا خیز مواد کی روک تھا م اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کوروکنا تھا۔

چین کا کہنا تھا کہ وہ معاہدے کے ابتدائی نفاذ کیلئے تمام فریقین کے ساتھ کام جاری رکھے گا، چین وہ پہلا ملک ہے جس نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔