برقی مراسلات

September 26, 2016

lettersjanggroup.com.pk
سی پیک میں بلوچستان کا حصہ
ایسی صورتحال میں جب پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کی جانب اچھی خاصی پیش رفت ہو رہی ہے تو مودی سرکار کی بلوچستان کے حوالے سے ہرزہ سرائی کسی سازش کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے؟ مودی بنگلہ دیش کے قیام میں بھارتی مداخلت کے اعترافات تو اپنی متعصبانہ تقاریر کے ذریعے کئی بار کر ہی چکے ہیں مگر بلوچستان کے عوام کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہوئے ذرہ برابر نادم نہیں ہوتے۔ بلوچستان کے لوگ ہمیشہ سے محب وطن ہیں اور یہ حالات کی ستم ظریفی ہے کہ آج انہیں اکثر وبیشتر جگہوں پر علیحدگی پسند باور کیا جاتا ہے، اب سی پیک منصوبے سے بھی بلوچ عوام کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سی پیک منصوبے کے ثمرات منصفانہ طریقے سے دور افتادہ اور پسماندہ بلوچستان اور دیگر علاقوں تک پہنچاکر غیر منصفانہ تقسیم کے تاثر کو دور کرے۔ (شاکر کھوسو)
khososhakiryahoo.com