سوئس خفیہ ادارے سائبر کرمنلز کی بھی جاسوسی کرسکیں گے

September 26, 2016

سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ایک ریفرنڈم میں عوام نے ملکی انٹیلیجنس اداروں کو مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم کے مرتکب افراد کی بھی جاسوسی کے لیے مکمل اختیارات دے دیے۔

پچاس لاکھ سوئس ووٹرز میں سے 65.5 فیصد نے ان اختیارات کے حق میں رائے دی۔ یہ ریفرنڈم یورپ میں عمل میں آنے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں منعقد کروایا گیا تھا۔

آئندہ برس یکم ستمبر سے نافذ العمل ہونے والے اس نئے قانون کے تحت انٹیلیجنس ادارے مخصوص حالات میں لوگوں کے ٹیلیفون بھی سن سکیں گے اور اُن کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو بھی جانچ سکیں گے۔