کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم ثنا میر کے بولنگ ایکشن پر اعتراض

September 27, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے کپتان ثناء میر کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیئے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ لاعلم ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی میں جس ٹورنامنٹ میں ثناء میر کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کا معاملہ میڈیا میں آیا ہے ۔ وہ ٹورنامنٹ پی سی بی کا نہیں پرائیویٹ ٹورنامنٹ ہے اور امپائروں کے پاس کوئی ایسا ویڈیو ثبوت موجود نہیں ہے جس کی بنیاد پر ان کے بولنگ کو رپورٹ کیا جاتا۔ کسی بھی بولر کے ایکشن کو رپورٹ کرنے کیلئے ویڈیو شواہد کی موجودگی ضروری ہے۔ ٹیسٹ امپائر ریاض الدین نے ان خبروں کی تردید کی کہ ثنا ء مرزا کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کلب ٹورنامنٹ ہے۔